ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لالو یادو سی بی آئی کے سامنے پیش نہیں ہوسکے 

لالو یادو سی بی آئی کے سامنے پیش نہیں ہوسکے 

Mon, 25 Sep 2017 22:04:32    S.O. News Service

نئی دہلی،25؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سربراہ اور بہار کے سابق وزیراعلیٰ لالو پرساد یادو آئی آر سی ٹی سی ہوٹل ٹینڈر گھوٹالہ معاملے میں آج بھی پوچھ گچھ کے لئے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔اس کے بجائے مسٹر یادو نے سی بی آئی سے پیش ہونے کے لئے دو ہفتے کا وقت مانگا۔سی بی آئی ذرائع نے یہاں بتایا کہ سابق وزیر ریلوے کو آج پوچھ گچھ کے لئے جانچ ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر میں پیش ہونا تھا، لیکن وہ حاضر نہیں ہوئے۔


Share: